لوٹن کے نئے سیاسی نقشے پر لوگ کیا کہتے ہیں، مشاورت کے لئے پرپوزل پیش

0 184

لوٹن:لوٹن بارو کونسل میں کونسل وارڈز کی نئی حد بندی کے لئے تجویز پیش، لوکل گورنمنٹ باؤنڈری کمیشن مقامی لوگوں اور تنظیموں سے تجاویز وصول کرے گا۔

جن وارڈز کی حدود تبدیل ہونی چاہئیں ان میں آٹھ وارڈزایسی ہیں جن میں تین کونسلرزاور بارہ وارڈز میں دو کونسلر شامل ہیں ۔

کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے جوحدود کا تعین یقینی بنانے کے لیے جائزہ لے رہا ہے کہ وارڈ میں کونسلر کتنے ووٹرز کی نمائندگی کرے گا اور یہ کہ وارڈ کے انتظامات کونسل کو مؤثر طریقے سے کام کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں،مشاورت کا عمل 11 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر کمیشن کے چیئرمین پروفیسر کولن میلرز کا کہنا تھا کہ ’’ لوٹن میں نئے وارڈز کے لیے جو تجاویز تیار کی ہیں ان پر لوگ ہماری مدد کریں تاکہ نئے انتخابی انتظامات کمیونٹیز کی عکاسی کریں اور لوگوں کے  مسائل کو سمجھنے میں آسانی ہو ‘‘۔

اس نئے پرپوزل کو لوٹن کی لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے مضبوط پشت پناہی حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.