اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے فیصلے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
افغان طالبان کابل میں داخل ہوگئے ہیں اور افغان صدر اشرف غنی کابل سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ نے آج پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی رائے عامہ کو پیش نظر رکھ کر کریں گے۔
دوسری طرف شمالی افغانستان سے تعلق رکھنے والے افغان رہنماؤں کا وفد اسلام آباد پہنچا ہے، جسے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خوش آمدید کہا ہے۔