لوٹن کے معروف کاروباری خواجہ ظہور احمد کی رہا ئش گاہ پر اہم میٹنگ کا اہتمام

0 150

لوٹن/ لندن (رپورٹ شیراز خان) کوٹلی چڑھوئی حلقہ 5 میں واقع ایک سڑک ناڑ براستہ دراں متیال تا چڑھوئی کی لمبائی تقریباً 20 کلومیٹر ہے اس کا ایک حصہ ساڑھے سات کلومیٹر جو ناڑ سے بن تھل جامع مسجد تک کا ہے اس کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جس پر کسی بھی سابقہ حکومت کے دور میں اسے پختہ کرنے کے لئے کوئی توجہ نہیں دی گئی اب اپنی مدد آپ کے تحت یہ سڑک زیر تعمیر ہے جس کی کل لاگت تقریبا پانچ کروڑ ہے ۔

اس کو تعمیر کرنے کے لئے اس علاقے کے عوام جن کا تعلق پورے برطانیہ کے شہروں سے ہے وہ سب مل کر اس سڑک کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیں اور باہم چندہ جمع کرکے اسے پختہ اور کشادہ کررہے ہیں اس سلسلے میں لوٹن میں مقیم معروف کاروباری و سیاسی رہنما خواجہ ظہور احمد کی رہاہش گاہ پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں شفلیڈ، مانجشٹر راچڈل، ولورہمٹپٹن برمنگھم سٹوک اینڈ ٹرینٹ سمیت علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

30 لاکھ کی خطیر رقم جمع ہوئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سڑک تعمیر کرنے کا کام تو حکومتوں کا ہوتا ہے اور انہوں اس سڑک کو پختہ کرنے کے لئے ہر حکومت میں مطالبہ کیا لیکن سڑک پختہ نہ ہوسکی تو اپنی مدد آپ کے تحت اس سڑک کو تعمیر کرنت کا تہیہ کیا گیا اور ابھی سڑک تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے راچڈل سے راجہ صغیر، حاجی غلام نبی، چوہدری پرویز، چوہدری عبدالرحمن بانو، چوہدری پرویز، چوہدری ندیم، چوہدری بنارس، غضنفر علی، چوہدری عباس، کونسلر کاشف چوہدری، کونسلر جاوید، کونسلر عباس، حاجی اقبال، ملک مجید، چوہدری ادریس، خواجہ آصف ,خواجہ اشتیاق، خواجہ اجمل خواجہ مظہر، خواجہ نجیب، خواجہ اسرار، راجہ حفیظ ,چوہدری عارف اور دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع میزبان خواجہ ظہور احمد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حلقہ چڑھوئی ناڑ متیال سے تعلق رکھنے والے افراد اس سڑک تعمیر کے لئے جس طرح تعاون کیا ہے ویسے ہی اس سے پہلے دیگر پروجیکٹس بھی برطانیہ میں مقیم اس علاقے کے افراد نے مکمل کیے ہیں جن میں سکولز پُل ڈسپنسری، درس بھی شامل ہے اس موقع پر حاجی غلام نبی نے کہا کہ وہ متیال کے ہر پروجیکٹ میں خواجہ ظہور احمد اور انکے سارے خاندان نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا وہ اس خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.