پاکستان افغانستان میں امن کی کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے،شاہ محمود قریشی

0 409

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت الزامات برداشت کرلیے، اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، ہمارے 80 ہزار افراد شہید ہوئے، 150 بلین ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آرہا ہے۔انہوں نے امریکا کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں آپریشن شروع کیا تو ہم سے مشاورت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتاتے رہے کہ مسلط کی گئی افغان حکومت کو سیاسی حمایت حاصل نہیں۔ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں ہمارے مصالحانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔کابل کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو کابل سے شہریوں کے محفوظ انخلا کا چیلنج درپیش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کابل سے مختلف ممالک کے شہریوں کے انخلا میں معاونت کر رہے ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے بہت الزامات برداشت کرلیے، اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.