لوٹن میلہ 2021 کوویڈ 19  کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

0 497

لوٹن :لوٹن میلہ 2021 کوویڈ 19  کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

لوٹن سالانہ میلہ جنوبی ایشیا کی موسیقی، آرٹ اور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے، میلہ اس سال ہفتہ 21 اگست اور اتوار 22 اگست کو منعقد  ہونا تھا ۔

تاہم منتظمین کے مطابق لوٹن میں بڑھتے کارونا کیسز کی وجہ سے شرکاء کی صحت اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ منسوخ  کیا گیا ہے۔

اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں آگے بڑھنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے، تاہم اگلے سال میلہ 27 اور 28 اگست کو ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.