پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ ،صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف کی سائنسدانوں کو مبارکباد

0 106

راولپنڈی :پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے نے دشمن کی نیندیںحرام کر دیں ، فتح ون راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم پاک فوج کو دشمن کی سرزمین کے اندر ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گا،صدر مملکت ،وزیراعظم ،آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،ترجمان پاک فوج کا کہناہے ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر گہرے ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.