مقامی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پرمئیر شپ کی سالانہ تقریب کا انعقاد

0 689

لندن /لوٹن:مقامی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر مئیر شپ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی نژاد نومنتخب مئیر کونسلر ملک محمود حسین اور ڈپٹی مئیر غلام جاوید کو باقاعدہ مئیر اور ڈپٹی مئیر 2021-2022 سرکاری طور پر ڈکلیئر کردیا گیا ہے تقریب میں کونسل کے چیف ایگزیکٹو رابن پورٹر مقامی ممبر آف پارلیمنٹ رچیل ہوپکن اور سابقہ لارڈ آف لوٹن اور وزیر بل میکنزی سابقہ ممبر آف پارلیمنٹ کیلون ہوپکن مختلف شہروں کے نومنتخب مئیروں اور کوئین ملکہ الزبتھ کے نمائندے ہائی شرف بیڈفورڈشائر ایرک مسیح مقامی کونسلروں سمیت کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے رہنماؤں اور مئیر اور ڈپٹی مئیر کی فیملی اور دوست کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا اس موقع پر مئیر کونسلر محمود حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے پوری زندگی سیاست میں جو جدوجہد کی اس کا یہ صلہ اج انہیں مل گیا ہے چونکہ انہیں آج لوٹن کے فرسٹ سٹیزن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اس مقام تک پہنچنے کے لئے انہوں نے سخت لگن سے محنت کی انہوں نے بتایا کہ1967 میں وہ سب سے پہلے برطانیہ آئے تو اس وقت یہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ وہ ایک دن اس رتنے پر فائز ہونگے لیکن وہ سلام پیش کرتے ہیں برطانیہ کے اس شفاف جمہوری نظام کو جس کے تحت انہیں اس مقام تک پہنچنے میں مدد ملی ہے برطانیہ میں کوئی بھی شخص جس بھی شعبے میں محنت کرے اسے اس کا صلہ مل جاتا ہے مئیر کونسلر محمود حسین نے تقریب میں شریک منجملہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی وارڈ کے تمام ووٹروں اور سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے اعتماد اور سپورٹ کی وجہ سے وہ آج مئیر منتخب ہوئے ہیں اس موقع پر مئیر کا نام تجویز کرنے والے کونسلر ڈیو ٹیلر نے اپنے خطاب میں نئے منتخب مئیر کونسلر محمود حسین کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کو زبردست تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ایک ساتھ کونسل میں بحیثیت کیبیٹ ممبر کئی سال مسلسل کام کیا ہے اور وہ اپنے کام میں لگن اور لیبر پارٹی سے انتہائی وفاداری سے اس مقام پر پہنچے ہیں جبکہ کونسلر خدیجہ ملک نے بھی مئیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے مئیر اور ڈپٹی مئیر کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرتی رہیں گی۔

ڈپٹی مئیر غلام جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ جس دن کونسلر منتخب ہوئے تھے اسی روز انکے والد گرامی کا انتقال ہوگیا تھا یہ ایک مشکل وقت تھا لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ بحثیت کونسلر اپنے فرائض پورے کرتا رہوں الحمدالله آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں اور آج ڈپٹی مئیر ہوں ڈپٹی لیڈر کونسلر اسلم خان کونسلر سمیرا راجہ کونسلر جاوید حسین سابق مئیر کونسلر طاہر ملک، کونسلر مریہ لوور، کونسلر ٹام شو اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مئیر اور ڈپٹی مئیر کو مبارکباد دی پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ پولٹیکل سیکریٹری دلدار علی ابرو نے خصوصی شرکت کی جبکہ پیرس سے ملک مظہر، ملک فاروق اور ملک اظہر ہالینڈ سے ملک ریاض ملک توقیر کے علاوہ ملک فاروق، بری سے ملک ظہور ملک ارشد کشمیر سالیڈیرٹی مہم کمپین کے کوارڈینیٹر چوہدری قربان حسین، طاہر کیانی، چوہدری نثار، بزنس مین عباس شاہ، مجاہد حسین، بیرسٹر ظفر خان، راجہ نصیر، راجہ حفیظ بیڈفورڈ کے سابق مئیر کونسلر چوہدری مسعود، اسلم کیانی، انجیر شاہد، راجہ حبیب، راجہ ظروف، پرنسل آف کنگز ہاوس ڈاکٹر اینڈریو کک طاہر کیانی سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد حیدر، شہزاد علی اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے بعد ازاں اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کمیونٹی رہنماؤں نے مئیر کونسلر محمود حسین کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمیونٹی میں انکے کونسل سے متعلق کام کی بے حد تعریف و تحسین کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.