چیئرمین یونائیٹڈ پختون سوسائٹی عبداللہ خان کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

0 414

لندن/ لوٹن: یونائیٹڈ پختون سوسائٹی کے چیئرمین عبداللہ خان کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پاکستان کے دفاع میں تمام شہیدوں غازیوں اور مجاہدوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا یہ اعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کے دفاع میں پاکستان کی طرح بیرون ملک بھی مقیم پاکستانی کسی قربانی سے دریح نہیں کریں گے۔

عبداللہ خان، جنرل سیکرٹری سراج آفریدی تنظیم کے صدر سحر خان ماسٹر نثار خان، سلیمان خان حاجی چوہدری قربان ،عباس شاہ، جہان خان آفریدی زمان خان اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج پر قوم کو بھرپور اعتماد ہے جن ملکوں کی افواج مضبوط نہیں ہے وہ اپنا دفاع نہیں کرسکتے ۔

شام یمن لیبیا عراق کی تباہی اسی وجہ سے ہوئی کہ ان ملکوں کی افواج پاکستان کی طرح مضبوط نہیں تھی شرکا نے پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے اور آخر میں پاکستان کے استحکام خوشحالی اور سلامتی کی دعا مانگی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.