اوسلو:ناورے میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی گئیں پابندیاں کل سے ختم کردی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈیڑھ سال قبل نا روے میں وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات متعارف کروائے تھے۔
جمعہ کو ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں واپس آجائیں، لہٰذا کورونا کے حوالے سے عائد پابندیاں کل سے اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔