وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے استقبالیہ تقریب کے موقع پر لوٹن کی سماجی و مذہبی شخصیت قاضی عبدالعزیز چشتی کی ملاقات

0 474

لندن/ لوٹن:پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جو سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس (ہائی کمشنر کی رہائش گاہ) میں استقبالیہ دیا گیا ۔

تقریب میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پارلیمنٹیرینز ، اکیڈیمیا ، کاروباری اور سماجی افراد شامل تھے۔

اس موقع پر لوٹن سے سماجی و مذہبی شخصیت قاضی عبدالعزیز چشتی نے بھی شرکت کی اور وزیر خارجہ پاکستان سے مصا فحہ کیا اور تقریب کے اختتام پر پاکستان کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.