مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا

0 525

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی لوٹ مار کا شکار ترال کے گاؤں جانے سے روکنے کے لیے ایک بار پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ہے کشمیر کی حقیقی تصویر، بھارتی حکومت وادی آنے والے معززین کو گائیڈڈ پکنک ٹورز کے بجائے وادی کی اصل تصویر دکھائے۔

بتایا جاتا ہے محبوبہ مفتی کو آج ضلع پلواما میں بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری خاندان سے ملنے کے لیے جانا تھا۔محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ترال کے گاؤں میں بھارتی فوج کی گھروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ میں ایک کشمیری لڑکی کے زخمی ہونے کا بتایا تھا۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بھارتی فوج علاقہ مکینوں کے ساتھ ایسی پُرتشدد کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.