اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا باکس، کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے، عمران خان نے کہا ہے تمام 700 افراد کی انویسٹی گیشن کی جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 15 اگست سے اب تک افغانستان سے 20 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں، صرف ان عناصر سے مذاکرات کئے جائیں گے جو ہتھیار ڈال کر پاکستان کے آئین کو تسلیم کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکیورٹی اہلکار ابھی تک قربانیاں دے رہے ہیں۔