عمان:سمندری طوفان شاہین نے سلطنت عمان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔ عمانی ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
7 افراد کی ہلاکت آج اور گزشتہ روز چار افراد کی ہلاکت ہوئی، طوفان کی شدت کمزور ہوکر کم دباؤ میں بدل گئی ہے۔
طوفان کے زیر اثر متحدہ عرب امارات کے شہر العین اور مشرقی علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔