امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کا پاکستان سے متعلق سخت لہجہ پاکستان پہنچتے ہی نرم

0 118

اسلام آباد:امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کا دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے حوالے سے سخت لہجہ پاکستان پہنچتے ہی نرم پڑ گیا۔

بھارتی دورے میں وینڈی شرمن کا کہنا تھا کہ امریکہ اب پاکستان اور بھارت کو ایک نظر سے دیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت پاکستان سے وسیع البنیاد تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، لیکن آج پاکستان آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقاتوں میں وینڈی شرمن نے افغانستان کے مستقبل اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم، دیرینہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، علاقائی سیکیورٹی اور خطے میں قریبی تعاون جیسے جامع معاملات پر بھی بات چیت کی۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.