حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا گیا

0 127

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ انتقامی حربوں پر اتر آئی، حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

انیس الاسلام کو دہشت گردی کی معاونت کرنے کے جھوٹے الزام پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔سید علی گیلانی کے پوتے کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بطور ریسرچ افسر کام کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.