باغ:صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر وسینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان کابین الاقوامی شہرت یافتہ ماسٹر پلانر ٹونی عشائی اور سیاحت کے عالمی ماہرین کے ہمراہ آج آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات بنجوسہ ،پونچھ اور گنگا چوٹی باغ کا دورہ،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحتی مقامات پر سٹیٹ آف دی آرٹ انفرا سٹرکچر تعمیر کرنے کے لیئے تفصیلی معائنہ کیا،وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے لیئے دیئے گئے پانچ سو ارب کے پیکیج میں سے سیاحت کو انڈسٹری میں ڈھال کر پرائیویٹ سیکٹر میں ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
عالمی شہرت یافتہ ماسٹر پلانر ٹونی عشائی کے ہمراہ پونچھ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مراکز کا فضاء سے جائزہ لینے کے بعد بنجوسہ جھیل کے کنارے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ و سنیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےسردار تنویر الیاس نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں ٹورازم کےفروغ کےلیےعملاً کام کاآغاز کردیاہے،قدرتی حسن سے مالا مال یہ خطہ آنے والے وقت میں سیاحوں کےلیےانتہائی پر کشش بنایا جائے گا۔
اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور اگلے دو سالوں میں اس کے نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت پرعزم ہے اور جلد آپ تبدیلی دیکھیں گے، پرائیویٹ سیکٹر میں ترقی کر کے بے روزگار ی ختم کرنے کی کو شش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں کسی ایک سیاحتی مقام پر ماڈل ٹورسٹ ریزارٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کرنا تھا جہاں چار ہزار کمروں پر مشتمل ہوٹل کی تعمیر بھی شامل ہے،یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل ہو گا۔
اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویژن انصر یعقوب ، ڈی آئی جی پونچھ سردار راشد نعیم ، ڈپٹی کمشنر چوہدری کاشف،ایس ایس پی پونچھ وحید گیلانی،مال آفیسر چوہدری سرفراز، اسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک طارق ، جمیلہ عشای ، سردار عا مر رفیق ، عدنان نوازاور سعود حمید بھی موجود تھیں۔کمشنر پونچھ نے سیاحتی مراکز کے حوالے سے بریفگ دی۔