سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا بڑھتی مہنگائی کا نوٹس،خصوصی بریفنگ طلب کر لی

0 164

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی بریفنگ طلب کر لی۔

مشیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرتے ہوئے، ایف بی آر کو ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس سیل کرنے کا حکم نامہ واپس لےکر کمیٹی کو رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی کا نوٹس لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ مہنگائی پر ملک میں احتجاج ہورہا ہے، اس معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دینے کے لیے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں، ایڈیشنل سیکرٹری سطح کا افسر قبول نہیں ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گزاروں، بینک اکاؤنٹس سیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی میں بحث کی گئی، کمیٹی نے ایف بی آر کو ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹس سیل کرنے کا حکم نامہ واپس لینے کی سفارش کردی۔کمیٹی ارکان نےکہا کہ بینک اکاؤنٹس سیل کرنے سے ٹیکس کلچر کو فروغ نہیں دیا جاسکتا، کاروبار میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں،کاروبار تباہ ہوگا تو کون ٹیکس دے گا؟

ڈیجیٹل پے منٹ آرڈیننس پر کمیٹی ممبران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے لانے میں اتنی جلدی کیا تھی؟ کمیٹی نے ٹیکس گزاروں کی اپیلوں پر عوامی سماعت کا فیصلہ کیا۔

سلیم ماونڈی والا کا ایجنڈا کمیٹی میں نہ لائے جانے پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود اورسلیم مانڈوی والا کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.