لیوٹن :صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے اعزاز میں چوہدری شفاعت کی جانب سے استقبالیہ

0 190

لوٹن:آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور مسئلہ کشمیر بارے ڈائسپورکمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ۔ لیوٹن میں چوہدری شفاعت کی جانب سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے اعزاز میں  استقبالیہ دیا گیا جس میں مئیر آف لوٹن کونسلر محمود حسین،  ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ اسلم خان سمیت کشمیری رہنماؤں اور علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

بیرسٹر سلطان محمود نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو انڈین ہائی کمیشن کی سامنے ہونے والے مظاہرے میں کمیونٹی ممبران اپنی شرکت کو لازمی بنائیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ کشمیر پر بھارتی فوجیوں کے غاضبانہ  قبضے کو عالمی سطح پر اُٹھائیں گے  اور اس کے لئے تمام اووسیز اپنے لوکل ایم پیز کو اس مسلئے بارے توجہ دلانے پر زور دیں ۔ بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ وہ آج برطانوی پارلیمنٹ میں ال پارٹیز پارلیمانی گروپ کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر بریفینگ دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.