واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے آسٹریلیا کے ساتھ جوہری آب دوز کی ڈیل میں اناڑی پن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فرانس کو بھاری نقصان ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے آسٹریلیا کو جوہری آب دوز کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے معاملے میں امریکا کے اناڑی پن کا اعتراف کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں سے کہا کہ امریکا سیکیورٹی معاہدے پر ’اناڑی‘ تھا جس سے فرانس کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔