گلاسگو:امریکی صدر جو بائیڈن نے گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد کمی کا وعدہ پورا کرے گا۔
صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے ترقی پذیر ممالک کی مزید مدد کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ عالمی معیشتوں کے لیے ’ناقابل یقین موقع‘ ہے۔