یورپی یونین کا دنیا کے جنگلات کی حفاظت کے لیے ایک ارب یورو دینے کا اعلان

0 164

گلاسگو:یورپی یونین نے دنیا کے جنگلات کی حفاظت کے لیے ایک ارب یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین دنیا کے جنگلات کی حفاظت کے لیے آئندہ 5 برسوں میں ایک ارب یورو خرچ کرے گا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یورپی یونین نے گلاسگو موسمیاتی کانفرنس میں جنگلات کی حفاظت کے لیے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔یورپی یونین کا یہ فنڈ غریب ممالک میں جنگلات کی حفاظت کے 12 ارب ڈالر فنانس پیکیج کا حصہ ہے۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کے فنانس پیکیج کے دیگر ڈونرز میں امریکا، برطانیہ، جاپان اور ناروے بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.