وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو اسٹیلا مورس سے شادی کی اجازت مل گئی

0 181

نیویارک:وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو پارٹنر اسٹیلا مورس سے شادی کی اجازت مل گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جولین اسانج امریکا کی جانب سے حوالگی کے مقدمے کے بعد سے قید میں ہیں۔جولین اسانج اور اسٹیلا مورس کی ملاقات ایکواڈور سفارتخانے میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں جج نے جولین اسانج کی امریکا حوالگی کی درخواست مسترد کردی تھی، تاہم فیصلے کے خلاف امریکا کی اپیل کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.