2023 کے انتخابات میں عوام دوبارہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دینگے،شاہ محمود قریشی

0 379

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسیوں کے دور رس مثبت نتائج سامنے آئیں گے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، 2023 کے انتخابات میں عوام دوبارہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیں گے۔

ملتان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کرپشن کےخلاف جہاد کر رہے ہیں، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باوجود ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، ملک میں پہلی بار عوام کا پیسہ عوامی ترقی پر خرچ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.