وزارت خزانہ کی طرف سے کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش

0 430

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے کورونا وائرس فنڈز کی آڈٹ رپورٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیش کردی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کی آڈٹ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی ہے جو ڈیپارٹمنٹل کمیٹی میں بھی زیر بحث آئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.