جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد،پانچوں افراد قرنطینہ میں تھے

0 481

برلن:جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔

پولیس کے مطابق ان 5 افراد کی لاشیں برلن کے نزدیک جنوبی قصبے کے گھر سے ملیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بالغ افراد کی عمریں 40 اور بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پانچوں افراد کورونا وائرس کے باعث گھر پر قرنطینہ میں تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.