سعودی عرب کے ساتھ اپنا تعلیمی نظام مزید بہتر کریں گے، وزیر تعلیم شفقت محمود

0 110

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ملکر اپنا تعلیمی نظام مزید بہتر کریں گے، آج سعودی وزارت تعلیم اور وزارت محنت کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے۔

سعودی وزارت تعلیم اور وزارت محنت کے ساتھ پاکستان نے دو ایم او یوز پر دستخط کردیے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایم او یوز پر دستخط کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے ہمارے تعلیمی میدان میں تعلقات مزید مضبوط اور آگے بڑھیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اس معاہدے سے سعودی عرب کو بھی فائدہ ہوگا، جبکہ لیبر کی ضرورت اور تعلیمی امور پر معاہدے سے دو طرفہ تعلقات اور افرادی قوت کو فائدہ ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی عرب میں تعلیمی نظام بہت بہتر ہے ہم بھی اپنے تعلیمی نظام کو بہتر کر رہےہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.