ناگالینڈ میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے شہریوں پر فائرنگ کر دی، 13شہری ہلاک

0 109

دہلی:بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13 شہری ہلاک ہوگئے۔

شہریوں کی ہلاکت پر مشتعل ہجوم نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگادی، مشتعل ہجوم اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا، جبکہ متعدد زخمی ہوئے، علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ٹرک پر فائرنگ کی، ٹرک میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور موجود تھے۔ٹرک پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس پر مشتعل ہجوم نے پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں ایک غیر مقامی مزدور بھی شامل ہے، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا، آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.