پاکستان تمام علاقائی ممالک کیساتھ مثبت اور پائیدار تعلقات اور رابطوں کا خواہاں ہے،آرمی چیف

0 163

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اینڈ انٹیلی جینس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ مثبت، دو طرفہ، پُرامن، پائیدار تعلقات اور رابطوں کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے سینیٹر انگس کنگ کی قیادت میں آرمی چیف سے ملاقات کی، جبکہ امریکی ناظم الامور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی توجہ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.