سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال پاکستان سے بات کیے بنا بہتر نہیں ہو سکتی۔
کشمیر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لیے پاکستان سے بات کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب بھارتی شہر گڑگاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کے معاملے پر فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ بھارت کا آئین مذہبی فرائض کی ادائیگی کی آزادی دیتا ہے، کھلی جگہوں پر نماز نہیں پڑھنے دیں گے تو نماز کے لیے جگہ دیں۔
فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ گڑ گاؤں میں نماز کے لیے جگہ نہیں جب ہی کھلی جگہوں پر نماز ادا کی جارہی ہے۔