لیوٹن ہاف ٹرم میں وائرس سے نمٹنے کے لیےکیا اقدامات کر سکتا ہے؟

0 129

لیوٹن (اسرار احمد خان ) برطانیہ میں دوسری کورونا لہر کے پیش نظر لیڈر اف لیوٹن بارو کونسل  ہیزل سمنز ایم بی ای، نومنتخب میئر اف لیوٹن کونسلر ماریہ لوول ، کونسلر خدیجہ ملک اور پراجیکٹ منیجر لیوٹن بارو کونسل چوہدری سلطان نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لیوٹن کا وزٹ کیا ، مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ قاضی عبدالعزیز چشتی جو لیوٹن مسلم کمیونٹی کی سماجی و دینی خدمت کا مینارہیں نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا- لیوٹن میں آہندہ ہفتے سکولوں میں ہاف ٹرم چھٹیاں ہیں – لیوٹن میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کمیونٹی کے لیے نہایت اہم پیغام ریکارڈ کروایا ، اس موقع پر سب سے پہلے لیڈر اف کونسل ہیزل سمنز نے  لیوٹن کمیونٹی کا کورونا وبا کی روک تھام پر تعاون کا شکریہ کیا اور کہا کہ اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی کو مذید حکومتی حفاظتی اقدامات پرسختی سے پابندیاں کرنا ہوںگی جبکہ میئراف لیوٹن کونسلر ماریہ لوول نے کہا کمیونٹی ہاف ٹرم میں سماجی میل جول کو محدود رکھیں اور زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزارے  کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جس سے ہم اس وبا کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں ۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.