نائب صدر ماسک کمیٹی مرکزی جامع مسجد لوٹن ملک پنوں کی ہمشیرہ کے انتقال پر کمیونٹی رہنمائوں کا اظہار تعزیت

0 198

لوٹن:مرکزی جامع مسجد لوٹن کی ماسک کمیٹی کے نائب صدر ملک پنوں خان کی بڑی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں وہ ملک فضلداد کی اہلیہ جبکہ ملک گلزیز اور ملک بشیر کی والدہ تھیں۔

انکی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد لوٹن کے امام مولانا حافظ اعجاز احمد نقشبندی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، کونسلر طاہر ملک ،حاجی چوہدری قربان حسین، شبیر ملک، ممتاز بٹ ،فیاض قریشی سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے لوٹن اور گردونواح سے افراد سے شرکت کی ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ہیچن کے قبرستان میں ادا کی گئی ہے جبکہ ملک پنوں سمیت فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.