نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں چار کمروں کا فلیٹ 19 کروڑ ڈالرز میں فروخت

0 108

نیویارک:نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے 220 سینٹرل پارک ساؤتھ میں پونے دس ہزار مربع فٹ کا ایک فلیٹ 19 کروڑ ڈالرز میں فروخت ہوا جو کہ نیویارک شہر اور امریکی تاریخ کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ مانا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار کمروں کے اس پینٹ ہاؤس کو کھرب پتی ڈینیئل اوچ نے 2019 میں موجودہ قیمت کے نصف سے بھی کم یعنی 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا خریدا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے اس کا سودا ایک گمنام خریدار نے کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق امریکہ میں کسی نجی گھر کی خریداری کے لیے اب تک ادا کی جانے والی یہ سب سے بڑی ادائیگی ہے۔

اس اپارٹمنٹ کے سابقہ مالک 61 سالہ ڈینیئل اوچ نیویارک انویسمنٹ فنڈ اوچ زِف کیپٹل منیجمنٹ کے بانی اور سابق ایم ڈی ہیں اور ان کے مجموعی اثاثوں کا تخمیہ فوربز نے لگ بھگ چار ارب 10 کروڑ ڈالر لگایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.