بھارت میں مسلم طالبات کا ’’مجھے حجاب سے پیار ہے‘‘ مہم کا آغاز

0 173

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف طلبا نے ’’ مجھے حجاب سے پیار ہے‘‘ کی مہم کا آغاز کردیا۔

میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں تاریخی مقام پر جمع ہوئے حجاب پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔یہ احتجاج کرناٹک میں طلبا کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک ’’ آئی لَو حجاب‘‘ کا حصہ تھا۔ پوری ریاست میں مختلف مقامات پر طلبہ و طالبات اس تحریک کو زور و شور سے چلا رہے ہیں۔

مجھے حجاب سے پیار ہے مہم کا آغاز کرناٹک میں حجاب پہنی طالبات کے اسکول اور کالجوں میں داخلے پر پابندی کے تواتر سے ہونے والے واقعات کے بعد ہوا ہے۔

’’دوسری جانب ہندو طلبا کو اپنے مذہب کے علامتی رنگ کے اسکارف کی اجازت ہے جو یونیفارم کا حصہ بھی نہیں‘‘

احتجاجی طلبا کا مطالبہ تھا کہ حجاب ذاتی چوائس ہے اور بنیادی حق بھی ہے اس لیے کسی بھی حکومت کو اس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنا چاہئے۔

مسلم طلبا نے اعتراض اُٹھایا کہ کالجوں میں ہندو طلبا زعفرانی رنگ کا اسکارف پہنتے ہیں جو ان کا مذہبی علامتی رنگ ہے لیکن اس پر پابندی عائد نہیں کی جاتی۔کرناٹک حکومت کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف طلبا نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹایا ہے لیکن اب تک سنوائی نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہے جسے مودی سرکار کا گڑھ کہا جاتا ہے اور یہ ریاست ہندو قوم پرستی کی لیبارٹری کے نام سے بھی شہرت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.