ماسکو:روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے مختلف ملکوں کی کوششیں جاری ہیں، تناؤ میں کمی کیلئے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں روس کے دورے پر ہیں، جو کل یوکرین بھی جائیں گے۔
ادھر جرمن چانسلر اولاف شولس بھی آج واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور اگلے ہفتے روس اور یوکرین جائیں گے۔
امریکی سینیئر حکام کا ایک وفد بھی رواں ہفتے یورپی ملکوں کے دورے پر ہے، اس دورے کا مقصد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی روس کیخلاف ممکنہ پابندیوں اور دیگر اقدامات کو مربوط کرنا ہے۔
دوسری جانب جرمنی نے نیٹو کے مشرقی اتحادیوں کی مدد کیلئے 350 سے زائد فوجیوں کو لیتھونیا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی سیکریٹری دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ برطانیہ مزید 350 برطانوی فوجی اہلکار پولینڈ کی سرحد پر بھیجے گا۔