امریکا : افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے پر افغان عوام سراپا احتجاج

0 327

واشنگٹن:امریکا میں افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے پر افغان عوام سراپا احتجاج ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے امریکا سے افغان اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

افغان صوبے میدن وردک میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی فیصلے کیخلاف ریلی نکالی۔

افغان میڈیا کے مطابق مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکا میں منجمد افغان اثاثے افغان عوام کو دینے کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.