آزاد کشمیر کوٹلی کے نواحی قصبے ککنی کی ہر دلعزیز شخصیت ملک امتیاز احمد انتقال کر گئے

0 137

لوٹن:آزاد کشمیر کوٹلی کے نواحی قصبے ککنی کی ہر دلعزیز شخصیت اور امتیاز میڈیکل سٹور کے مالک ملک امتیاز احمد راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں دوران علاج وفات پا گئے ہیں ،مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔

مرحوم اگر چہ میڈیکل سٹور چلاتے تھے لیکن نہایت ہی ہمدرد اور رحم دل انسان تھے علاقے کے لوگوں کی چھوٹی بڑی ضرورتیں پوری کیا کرتے تھے لوگ ان کی وفات کے بعد بہت کمی محسوس کرینگے مرحوم کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں کوٹلی اور گردونواح کے افراد شامل ہوئے انہوں نے اپنا ایک بڑا کنبہ قبیلہ سوگوار چھوڑا ہے جن کی اکثریت لوٹن میں بھی مقیم ہے مرحوم نواز ملک کے چھوٹے بھائی اور معروف سیاسی رہنماء مہربان ملک ، ملک مجید ایڈووکیٹ کے کزن اور سابق مئیر کونسلر طاہر ملک ، خضر ملک ایڈووکیٹ کے انکل تھے۔

مرحوم کی مغفرت کے لئے پیر سید اکرام حسین بخاری نے خصوصی دعا کروائی جبکہ دعا مغفرت اور اظہار تعزیت کرنے والوں میں سابق مئیر ریا ض بٹ ، بیرسٹر اسرار ملک ، سابق مئیر کونسلر طاہر ملک ، مسلم کانفرنس کے رہنما ممتاز بٹ ، ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، فیاض قریشی ، سید تحسین گیلانی ، راجہ احسان ، عدنان خادم ، زین قریشی ، جبکہ ملک مشتاق ککنوی، ریاض کوہمری ،محمد خلیل ، محمد عاصم ، محمد رزاق ، ماسٹر محمد یوسف ،جوہدری فریاد ، تاج چوہدری ، محبوب حسین ، واجد ملک ساجد ملک اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے لوٹن میں مہربان ملک کے گھر جاکر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کیلئے اور مرحوم کے لواحقین کیلے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.