نیویارک:مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
بل گیٹس کا امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ کووِڈ 19 سے شدید بیماری کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے کیونکہ لوگ وائرس سے مدافعت حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاہم ممکنہ طور پر کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔
بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیشرفت دنیا کو اس سے لڑنے کے لیے مزید مدد دے گی۔ان کا کہنا تھا کہا اس وقت دنیا کی 61 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری اور اس کی تقسیم میں تیزی لائی جائے تو اگلی بار وبا پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔