اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گيا کہ پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ ایک ارب روپے پر مشتمل ہوگا، جس سے سالانہ 50 اسٹارٹ اپس کو فنڈنگ کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالی ڈے کا اعلان کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کو اپنی بیرونی آمدن کا سو فیصد ملے گا۔وزیراعظم نے آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے فارن ایکسچینج اور انکم ٹیکس پالیسیوں میں تبدیلی کی ہدایت کردی۔