یوکرین میں برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی میڈیا کی گاڑی گولیوں کی زد میں آگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ یوکرین کے شہر کیف کے نزدیک ہوا، جس میں چیف کرسپونڈنٹ اسٹورٹ ریمسے زخمی ہوگئے۔حملے کے وقت گاڑی میں چیف کرسپونڈنٹ اسٹورٹ ریمسے اور ان کی ٹیم موجود تھی۔
دوسری جانب یوکرینی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی فوج نے جارحیت کے آغاز سے اب تک 10 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ روس کے 39 لڑاکا طیارے، 40 ہیلی کاپٹر، 269 ٹینک اور 945 بکتر بند بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.