کمیونٹی رہنماؤں کا لوٹن سکستھ فارم کالج کا دورہ

340

قائم مقام لیڈر آف لوٹن بارو کونسل کونسلر راجہ محمد اسلم خان، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، قاضی ضیاء المصطفی، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ اور دیگر نے پرنسپل الطاف حسین کی دعوت پر لوٹن سکستھ فارم کالج کا دورہ کیا، قائم مقام لیڈر آف لوٹن بارو کونسل راجہ محمد اسلم خان نے دورہ کے متعلق لوٹن ایشن پوسٹ کو بتایا کہ یہ دورہ کافی معلوماتی تھا، اس وزٹ کا مقصد کالج اور کمیونٹی تعلقات کار کو مضبوط کرنا تھا۔

کالج پرنسپل سکستھ فارم کالج میں موجود سہولیات کو دکھانا چاہتے تھے ،وفد نے بشمول فیتھ کمرہ کا دورہ بھی کیا اور لرننگ رسیورسز اور جو مضامین جو وہ پڑھاتے ہیں، ان کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ پرنسپل نے آگاہ کیا کہ ان کے کالج کے 16 فیصد طلباء اعلیٰ یونیورسٹیوں میں جاتے ہیں اور ان کا مقصداس تعداد میں مزید اضافہ کرنا ہے، یہ جدید ترین عمارت ہے۔ علام قاضی عبدالعزیز چشتی کو طلبا کی ایک کلاس سے گفتگو کی دعوت بھی دی گئی ۔ راجہ محمد اسلم خان نے سکستھ فارم کالج کی کاررکردگی، پرفارمنس، اخراج اور کمیونٹی کی وسیع تر شمولیت کی ضرورت کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے۔

پرنسپل اطاف حسین نے بتایا کہ لوٹن سکستھ فارم کالج ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ایک کالج ہے جس کے طلباء ٹاپ یونیورسٹی میں گئے ہیں پرنسپل نے مزید بتایا کہ کالج کی اوپن ڈور پالیسی ہے اور وہ لوگوں کو اپنے کالج میں آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ریاض بٹ اور علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی سمیت وفد کے دیگر اراکین نے بھی پرنسپل سے کالج امور پر گفتگو کی، قبل ازیں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے پرنسپل کو کمیونٹی کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

Comments are closed.