انسانی حقوق کے علمبرداروں سے بدسلوکی، یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مودی کو خط

111

برسلز:بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں سے بدسلوکی پر یورپی پارلیمنٹ کے21 ارکان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوخط لکھا ہے، خط میں بھارت میں انسانی حقوق کیلیے سرگرم شخصیات سے بدسلوکی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ انسانی حقوق کیلیےکام کرنےکی پاداش میں قید افراد کو فوری اور غیر مشروط رہا کیا جائے، انسانی حقوق کے علمبردار زیرحراست افراد کا اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت تحفظ یقینی بنایا جائے۔خط کے مطابق انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاموش کرنے کیلیے قوانین کا غلط استعمال بند یا اس میں ترمیم کی جائے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو سزا دینے، جیل میں ڈالنے کیلیے قانون کا استعمال فوری روکا جائے، نیٹ وائر، پیگاسس سافٹ ویئر سے انسانی حقوق کے علمبرداروں کی جاسوسی کی تحقیقات کی جائے۔خط کے مطابق انسانی حقوق کے علمبرداروں کی جاسوسی کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Comments are closed.