لندن:ملکہ برطانیہ کے ذاتی محافظ سمیت چار برطانوی فوجی روس کے ساتھ لڑنے کے لیے یوکرین روانہ ہو گئے ہیں، جس پر برطانیہ مشکل میں پڑ گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ملکہ کے 19 سالہ محافظ کی شناخت کو سکیورٹی وجوہ پر خفیہ رکھا جارہا ہے۔
پولینڈ کے راستے یوکرین روانہ ہونے والا محافظ کولڈ اسٹریم گارڈز مین دستے میں شامل تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے رضاکاروں کے ایک بین الاقوامی لشکر میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے۔
واقعے کے سامنے آتے ہی وزارت دفاع میں کھلبلی مچ گئی، اعلیٰ حکام محافظ کو راستے میں ہی روکنے اور واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.