حاجی چوہدری محمد قربان نے میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے آن لائن پٹیشن لانچ کردی

365

لوٹن:میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ یوکے و یورپ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان نے میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کرنے کے لئے آن لائن پٹیشن لانچ کردی ہے جبکہ حکومت پاکستان کے اوورسیز پورٹل سیکشن پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ایک ای میل پر ہائی کمشنر کے نام ای میل بھی روانہ کی ہیں جن میں میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے اور واضح کیا کہ کئی لاکھ باشندوں کو ان منصوبہ جات کی تکمیل سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

ہائی کمشنر برائے پاکستان 34-36 لونڈز اسکوائر لندن SW1X 9JN UK کے نام اپنی ای میل میں حاجی چوہدری محمد قربان نے لکھا ہے کہ محترم ہائی کمشنر، ہم آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ تاہم ایک سلگتا ہوا مسئلہ یہ ہے کہ میرپور، آزاد کشمیر میں کوئی مقامی یا بین الاقوامی ایئرپورٹ نہیں ہے۔ اس لیے لوگوں کو میرپور اور گردونواح سے اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور جانا پڑتا ہے۔ یہ خاندانوں کے لیے آسان نہیں ہے۔ لمبا سفر اور رات کو مختلف صوبوں سے ہوائی اڈے تک کا سفر خطرناک/بلائنڈ سپاٹ پہاڑی سڑکوں پر حادثات اور ڈکیتیوں کا سبب بنتا ہے۔ دن کو بھی پاکستان کے ہوائی اڈوں پر سفر کرتے ہوئے بہت سے خاندانوں کو لوٹ لیا گیا۔ اس لیے ہم میرپور، آزاد کشمیر میں ایک ائرپورٹ بنانے کی پرزور درخواست کرتے ہیں دوسری طرف میرپور کوٹلی اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے افراد نے ائیرپورٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن میں پروفیسر ظفر خان ,چوہدری محمد تاج، چوہدری نواز، چوہدری عبدالعزیز، چوہدری محمد افسر حاجی منیر، لائق علی خان، مسرت اقبال، عتیق الرحمن چوہدری، خواجہ محمد سلیمان، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نوٹنگھم سے چوہدری علی شان، شگفتہ اختر، حاجی عابد، کونسلر عباس، کونسلر آصف کونسلر طاہر ملک، عبدالحمید ملک سابق مئیر ریاض بٹ، شمس الرحمن شہزاد علی، ڈاکٹر طاہر لون اور دیگر نے برطانیہ و یورپ کے کئی شہروں سے میرپور ائیرپورٹ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اورسیزز میں آباد کمیونٹی کا کہنا ہے۔

ہمیں پختہ یقین ہے کہ میرپور ائیرپورٹ کی تعمیر سے طویل سفری اوقات میں کمی آئے گی اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے بھی سہولت ہوگی ان افراد کا کہنا ہے حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ برطانوی کشمیری بھی میرپور میں راٹھوہ ہریام پل کی تکمیل کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے میرپور، کوٹلی کے شہریوں اور برطانیہ میں مقیم ڈائیسپورا کمیونٹی میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس پل کا مقصد میرپور اور منگلا جھیل کے اطراف میں واقع بڑے شہروں کے درمیان سفری فاصلہ کو 21 کلومیٹر تک کم کرنا تھا۔ 25 منٹ میرپور اور کوٹلی کے دو ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے درمیان فاصلہ بھی 20 فیصد کم ہو جاتا ہے اس لیے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے میں بھرپور مداخلت کریں تاکہ ایک قومی منصوبے کو بچایا جا سکے۔ ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ ہماری گزارشات وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور صدر بیرسٹر سلطان محمود سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے کرتے خیال رہے کہ برطانیہ اور یورپ میں حاجی چوہدری قربان نے تادم تعمیر میرپور ائیرپورٹ مہم کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے پور انٹر نیشنل ائر پورٹ موومنٹ کے عبوری چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان کی قیادت میں برطانیہ میں میرپور اور کوٹلی کے تارکین وطن کو درپیش مسائل پر سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اور عبوری طور پر حاجی چوہدری محمد قربان کو چیئرمین کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے قبل ازیں انہیں کشمیر سالیڈیرٹی کمپئین لوٹن کے کو آرڈینیٹر کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی جبکہ آپ اسلامک کلچرل سوسائیٹی لوٹن سنٹرل ماسک کےسنئیرعہدیدار بھی ہیں ایشائی بزنس سنٹر بری پارک کے کیفے میں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پیر سید اعجاز محی الدین قادری سے بھی ایک غیر رسمی ملاقات کی اور ان کی موجودگی میں مذکورہ پٹیشن لانچ کی جبکہ مختلف رہنماؤں اور میڈیا ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ ان کو جو مختلف اہم مناصب سونپے گئے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی ذاتی مقصد یا ذاتی تشہیر مقصد نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں ہکہ برطانیہ اور اوورسیز میں پیدا ہونے والی میرپور کی نئی نسل کو وطن عزیز کے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے میرپور میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے، چک ہریام پل کی تعمیر بھی مکمل کی جائے اور میرپور کے نوجوانوں کو بے روزگاری کے عفریت سے بچانے کے لئے اقدامات بھی کیے جائیں۔ اور یہ مطالبات وہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور تمام صحافیوں اور سیاسی سماجی کارکنوں اور رہنماؤں سے کہیں گے کہ ان مسائل پر مشترکہ اور متحدہ آواز بلند کی جائے وہ بطور عبوری چیئر مین میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ اور کو آرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن اور سینئر عہدیدار لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی لوٹن سنٹرل ماسک اور میرپور کے ایک سپوت ہونے کے ناطے حکومت پاکستان کے گوش گزار کرنا ضروری خیال کرتے ہیں کہ میرپور اور کوٹلی کے لوگوں کے ان مسائل کو ترجیح طور پر حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور اور کوٹلی کے کئی لاکھ باشندوں کو جو برطانیہ، مشرقوسطیاور دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہیں ان کو سفر کے حوالےمشکلات کاسامناہے یہ مسائل طویل عرصے سے حل طلب ہیں سرفہرست مسئلہ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام، چک ہریام پل کی تعمیر ہے انہوں نے کہا کہ ائرپورٹ اور مذکورہ پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان میرپور کے علاوہ اہلیان کوٹلی بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں اسی لیے برطانیہ میں اوور سیز کشمیریوں نے میرپور میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے برطانیہ اور یورپ بھر کے علاوہ امریکہ اور مشرق وسطٰی میں بسنے والے اہلیان میرپور کوٹلی میں باقاعدہ تحریک شروع کرنے کے لئےاعلان کیا ہے، اس سلسلہ میں باقاعدہ میرپور ایئرپورٹ موومنٹ فورم حال ہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس میں انہیں متفقہ عبوری چیئرمین نامزد کیا گیا ہے اور وہ خاص طور پر برطانیہ بھر میں مقیم ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرپور ایئر پورٹ کی تعمیر کے حوالے اور پل ہریام کی تکمیل کے لیے لانچ کی گئی یادداشت پر زیادہ سے زیادہ دستخط کریں اور اس موومنٹ کا ساتھ دیں، یہ کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ میرپور اور کوٹلی کے علاوہ مضافات کے علاقے بھی استفادہ کرسکیں گے خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں میرپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے لیے گورنمنٹ پاکستان نے رقم بھی مختص کر دی تھی، اس پر زمین کا چناؤ بھی کر دیا گیا تھا مگر اس منصوبے کو عملی شکل نہیں دی گئی، حالانکہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا قیام وقت کی اشد ضرورت بتائی جاتی ہے جس سے کہ آزاد کشمیر میں ٹورازم ، سیاحت کی صنعت کو فروغ بھی ملے گا اور پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا۔

Comments are closed.