یورپی یونین کا ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے بات چیت روکنے کا اعلان

104

برسلز:یورپی یونین نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے بات چیت روکنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیف بوریل نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ بیرونی عوامل کی وجہ سے ویانا مذاکرات میں وقفے کی ضرورت ہے اور ایک حتمی متن بنیادی طور پر تیار اور میز پر ہے۔ایران جوہری معاہدے کیلئے روس کے ایلچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مذاکرات کا نتیجہ صرف ماسکو پر منحصر نہیں ہے، دیگر فریقین کو اب بھی اضافی خدشات ہیں اور ان سے بات چیت کی جارہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق بات چیت میں وقفہ، باقی رہ جانے والے کسی مسائل کے حل کی رفتار میں تیزی لاسکتا ہے۔

Comments are closed.