لندن: پاکستانی بلاگر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنےوالے برطانوی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی،اے ایف پی کے مطابق پراسیکیوٹرز نے جمعے کو بتایا کہ 31سالہ محمد گوہر خان نے جلا وطن پاکستانی بلاگر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
کرائون پراسیکیوشن سروس نے کہا کہ گوہر خان کو احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی من صوبہ بندی کے الزام میں کم از کم 13برس جیل کاٹنا ہوگی۔
گوہر خان ایک سپر مارکیٹ میں کام کرتا ہے اور اس پر جنوری میں قتل کی منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
Comments are closed.