لوٹن فاکسڈیل انفینٹ یکم اپریل سے پرائمری اسکول بن جائے گا

165

لوٹن: لوٹن فاکسڈیل انفینٹ یکم اپریل سے ایک پرائمری اسکول بن جائے گا اور چار سے سات سال کے طلباء کو پڑھائے گا۔ فاکسڈیل جونیئر اسکول 31مارچ کو بند ہو جائے گا اور فاکسڈیل انفینٹ کے سکول کی توسیع کا حصہ بن جائے گا، جہاں سے 11 سال کی عمر کے طلباء کو تعلیم دی جائے گی۔ دونوں اسکول لوٹن کے ڈالو وارڈ میں ایک ہی سڑک پر واقع ہیں، اور اسے فاکس ڈیل فیڈریشن چلاتا ہے۔

لوٹن بارو کونسل کے ایگزیکٹو کو دی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے مشترکہ لیڈروں کی جانب سے ان کے کام دہرانے کی وجہ سے "لاگت کا اثر” ہوتا ہے۔ اس بات کو رپورٹ لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس میں کہا گیا ہے کہ انضمام سے وسائل اور مہارت کا اشتراک کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔

لوٹن بارو کونسل کے قائم مقام لیڈر اور تعلیم کے پورٹ فولیو ہولڈر لیبر کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ترقی اور سیکھنے کے تسلسل میں بہتری آئے گی، جس کی مدد سے طلباء کو سال دو کے آخر میں اسکول تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ عمل اسکول کو طویل مدتی میں مزید مالی تحفظ فراہم کرے گا۔

Comments are closed.