آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کے معاملے پر پی پی کا ڈی جی آئی ایس آئی کو خط،تحقیقات کامطالبہ

322

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پر خانیوال میں جلسے کے دوران ڈرون حملے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خط لکھ دیا۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق خط سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے لکھا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق خط میں اس واقعے پر اظہار تشویش اور شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا گیا۔

واْضح رہے کہ گزشتہ دنوں خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں تھیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا تھا۔

Comments are closed.