بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل کیخلاف احتجاج، مظاہرین پر وحشیانہ تشدد

378

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سری نگر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی فورسز نے پُرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

احتجاج روکنے کے لیے قابض فورسز نے علاقے میں سخت پابندیاں بھی نافذ کر دیں، قابض بھارتی فورسز جمعرات سے اب تک 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔

Comments are closed.