برصغیر میں اردو صحافت کے دو سو سال پر عالمی ویبینار کا اہتمام

400

نئی دہلی: اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کی خوشی میں قائم کی گئی تنظیم عالمی تحریک اردو صحافت کے تحت اردو کی تنظیموں کو اس موقع پر تقریبات کرنے کے لیے مائل کرنے سے انجمنیں صحافت کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے سرگرم ہونے لگی ہیں۔

اردو صحافت کی دو سو سالہ تقریبات کے تحت ادبی تنظیم امروہہ فاؤنڈیشن کی میزبانی میں 19 مارچ سنیچر کو رات 8.30 بجے برصغیر میں اردو صحافت کےدو سو سال عالمی سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس تقریب میں پرنٹ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے کئی مشہور صحافی ماضی،حال اور مستقبل کی صحافت کے مختلف پہلوؤں پر دلچسپ گفتگو کریں گے ۔ امروہہ فاؤنڈیشن کی چیرمین فرمان حیدر نے بتایا کہ سیمینار میں عالمی شہرت یافتہ شاعر اور مفکر ڈاکٹر تقی عابدی پروگرام کی صدارت کرینگے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سینئر صحافی عزیز برنی مہمان خصوصی ہونگے۔

پاکستان کے مشہور سینئر صحافی محمود شام اور ہندوستان کے ممتاز سینئر صحافی شکیل حسن شمسی مہمان ذی وقار ہونگے، اس تقریب میں این بی ایی میڈیا گروپ کے چیف محمد امین یوسف، معصوم مراد آبادی شرکت کرینگے، امور خارجہ اور اور حقوق انسانی معاملات سے جڑے بین الاقوامی شہرت یافتہ سینئر مشنری صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

Comments are closed.