لاھور: انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات، پریس ریلیز کے مطابق وفد کی قیادت ساؤتھ افریقہ میں مقیم ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شاھد چوھان نے کی جبکہ روس میں مقیم نائب صدر شاھد گھمن، ناروے سے ایگزیکٹو ممبر عقیل قادر اور دیگر شامل تھے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے حوالے سے آئی اے پی جے کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کیلئے اوورسیز پاکستانی صحافیوں خصوصاً IAPJ احسن انداز سے خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس پلیٹ فارم سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو متحد کرنا ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے، میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہر موقعہ اور حالات میں آپکے ساتھ ہوں۔
ایسوسی ایشن کے صدر شاھد چوھان نے تنظیم کی طرف سے چوہدری محمد سرور کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آپکی کوششیں قابل ستائش ہیں، اور ہم اسی طرح اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.